Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The President has been pleased to prorogue the National Assembly session summoned on Thursday, the 29th February, 2024 on the conclusion of its business
  Share Print

Speaker's Press Release

NA Speaker commends Pakistan Army on successful operation against terrorists in North Waziristan - March 18, 2024

 

Islamabad: 18th March 2024; Honourable Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq has commended brave personnel of Pakistan Army who conducted a successful operation against terrorists in North Waziristan today. He said that the whole nation along with Pakistan Armed forces would continue to fight against terrorism together. He also expressed resolve that the Pakistani nation would continue to support Pakistan Armed Forces to eradicate terrorism from the soil of Pakistan.

While remembering the sacrifices rendered by brave personnel of Pakistan Armed Forces, he said that every Pakistani stood shoulder to shoulder with its armed forces. He paid rich tribute to Pakistan armed forces who laid their lives to protect Pakistan from scourge of terrorism.

Honourable Deputy Speaker National Assembly of Pakistan Syed Ghulam Mustafa Shah lauded Pakistan Security Agencies on the  successful operation against terrorists in North Waziristan. He said that the Pakistani nation along with Pakistan Armed Forces is united to eradicate terrorism from its roots.

 

 اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

 اسلام آباد: 18 مارچ 2024؛ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

 انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جری سپوتوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کے مستقبل کو محفوظ بناتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے اور اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

 

 


Ambassador of Iran calls on National Assembly Speaker - March 17, 2024

 

 

 

 

Islamabad, 17th March, 2024: The Speaker of the National Assembly, Sardar Ayaz Sadiq, held a fruitful meeting with the Ambassador of Iran, H.E. Dr. Amiri Moghaddam, at Parliament House in Islamabad. The discussion encompassed various topics, with a focus on bolstering parliamentary and economic relations between Iran and Pakistan.

During the meeting, Speaker Sardar Ayaz Sadiq reaffirmed Pakistan's deep-rooted fraternal bond with Iran, steeped in a shared history, culture, and religion. He emphasized the need to strengthen these ties further by expanding cooperation across all mutual areas of interest, particularly in energy and trade, to uplift the economies of both nations, especially those living on both sides of the common border.

The Speaker highlighted the strategic geographical positioning of both countries, presenting significant opportunities for regional and global connectivity and trade promotion. While acknowledging the positive trajectory in bilateral trade, he noted that there is untapped potential that both nations should explore. He stressed the importance of addressing pending issues such as those related to banking, trade, transportation, and energy in a cordial manner. Additionally, he expressed optimism about resolving issues related to the Iran-Pakistan gas pipeline.

Speaker Sardar Ayaz Sadiq underscored the pivotal role of parliamentary diplomacy in strengthening bilateral relations and expressed intent to actively engage all relevant stakeholders regularly, to support governmental efforts in achieving common goal of expanded economic cooperation.

Ambassador H.E. Dr. Amiri Moghaddam congratulated Speaker Ayaz Sadiq on his re-election and extended warm Ramadan greetings. He praised the Speaker's vision for collective growth and assured full commitment and cooperation from Iran across all areas. The Ambassador also informed the Speaker about the upcoming visit of the Iranian President to Pakistan, highlighting its significance in advancing bilateral relations and enhancing cooperation in various sectors.

Speaker Sardar Ayaz Sadiq thanked the Ambassador for his kind words and pledged mutual efforts to strengthen the bond between Pakistan and Iran.

 

 

 اسپیکر قومی اسمبلی سے ایران کے سفیر کی ملاقات

 

 اسلام آباد، 17 مارچ، 2024: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ڈاکٹر امیری مقدم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ پارلیمانی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

  اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایران کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سماجی و اقتصادی  شعبوں بالخصوص توانائی اور تجارت میں تعاون کو وسعت دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے دونوں ممالک خصوصاً مشترکہ سرحد کے دونوں جانب بسنے والے عوام کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی کو بہتر بنانے  کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

 سپیکر نے دونوں برادر ممالک کی اسٹریٹجک جغرافیائی پوزیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  دونوں ممالک میں اپنے انتہائی اہمیت کے حامل محل وقوع کی بدولت علاقائی اور عالمی رابطوں اور تجارت کے فروغ کے لیے وافر مواقع موجود ہیں۔ حالیہ سالوں میں دوطرفہ تجارت میں مثبت پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت دیگر اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافے کے  مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موجود وسائل کو بروکار لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس آمید  کا اظہار کیا پاک۔ ایران  گیس پائپ لائن سے متعلق معاملات  جلد حل کر لیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک-ایران گیس پائپ لائن توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں پارلیمانی سفارت کاری کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ۔

 

 ایرانی سفیر ڈاکٹر امیری مغدام نے سپیکر ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی  منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے ویژن کو سراہا اور تمام شعبوں میں ایران کی جانب سے مکمل  تعاون کا یقین دلایا۔سفیر نے سپیکر کو ایرانی صدر کے آئندہ دورہ پاکستان کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے متوقع دورہ پاکستان سے دونوں ممالک میں اقتصادی شعبے سمیت دیگر شعبوں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

 


سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی چوہدری شاہد اجمل کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت - March 17, 2024

 

 

 

اسلام آباد، 17 مارچ، 2024؛اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اے بی این نیوز چوہدری شاہد اجمل کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر نے چوہدری شاہد اجمل کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا مرحوم کا انتقال سوگوار خاندان کے لیے بڑا صدمہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

 

 


United States Ambassador Donald Blome calls on National Assembly Speaker Sardar Ayaz Sadiq - March 16, 2024

 

 

“Speaker Sardar Ayaz Sadiq and US Ambassador Donald Blome Discuss Strengthening Bilateral Relations and Parliamentary Cooperation for Mutual Gains”

Islamabad, 16th March,2024: United States Ambassador Donald Blome paid a courtesy call on the Honorable Speaker of the National Assembly, Sardar Ayaz Sadiq, at Parliament House. The meeting focused on a broad spectrum of issues concerning mutual interests.

During the meeting, Speaker Sardar Ayaz Sadiq reiterated Pakistan's longstanding and broad-based relationship with the United States, based on principles of mutual respect and trust.He highlighted that  Pakistan's relations with the United States constitute an important element of its foreign policy.

Emphasizing the importance of parliamentary cooperation, Speaker Sardar Ayaz Sadiq stressed the need of regular visits and interactions between members of parliaments from both countries to further strengthen the relationship.

Ambassador Donald Blome congratulated Speaker Sardar Ayaz Sadiq on his re-election as Speaker. He  underscored the significance of collective efforts to promote regional and international peace and prosperity.

Speaker Sardar Ayaz Sadiq expressed gratitude for the Ambassador's kind remarks and  affirmed Pakistan's commitment to continued collaboration with the US in all areas of mutual concern.

 

 

 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

 

  ملاقات میں پاک۔امریکہ دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر

 تبادلہ خیال۔

 

 اسلام آباد، 16 مارچ 2024: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں تعینات  امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،  باہمی تعاون کو فروغ دینے  سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر  امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 اسپیکر سردار ایاز صادق نے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ کثیر الجہتی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پارلیمانی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے دوطرفہ  تعلقات کو مزید مستحکم  بنانے اور ہم آہنگی کے فروغ  کے لیے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے اراکین  کے وفود کے تبادلوں اور بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 سفیر ڈونلڈ بلوم نے سپیکر سردار ایاز صادق کو دوبارہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی سفیر نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنی حکومت کے جانب سے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

 

 


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت۔ - March 16, 2024

 

 

اسپیکر کی دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں فوجی جوانوں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

اسپیکر کا وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے قوم کے جری سپوت لیفٹیننٹ کرنل کاشف، کپٹن احمد سمیت دیگر کو خراج عقیدت۔

قوم اپنے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، سردار ایاز صادق

اسپیکر کا شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار۔

غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، سردار ایاز صادق

دہشتگرد دشمن کے ناپاک عزائم پر عمل پیرا ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے، اسپیکر قومی اسمبلی

دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

 

 


سید یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب/اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مبارکباد - March 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سید یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی کی سید یوسف رضا گیلانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ۔
 
سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی ان پر اراکین قومی اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا اظہارِ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
 
سید یوسف رضا گیلانی ایک کہنہ مشق، زیرک، مدبر اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں، سردار ایاز صادق
 
سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر منتخب ہونا جمہوریت کیلئے ایک نیک شگون ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی کی اسپیکر آفس کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری ناصر علی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت۔ - March 12, 2024



اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسپیکر آفس کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری ناصر علی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر نے ناصر علی کے نام جاری اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے محمد ناصر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔


The Honourable Speaker has been pleased to call sitting of the National Assembly on Wednesday, the 13th March, 2024, at 4:00 p.m. instead of at 2:00 p.m. - March 11, 2024


اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رمضان المبارک کے پر مسرت موقع پر مسلم اُمہ اور قوم کو مبارکباد، - March 11, 2024


اسلام آباد، 11 مارچ 2024؛ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ آپس میں محبت، بھائی چارے، صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ ماہ صیام میں اللّه پاک ہمیں اپنی بے پناہ نعمتوں سے نوازتا ہے جن کا ہم جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مسلم اُمہ خصوصاً پاکستانی قوم کو ماہ صیام کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا۔

اسپیکر نے کہا کہ ماہ صیام میں روزے رکھنے سے ہمارے اندر معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقے کے لیے ہمدردی اور قربانی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنے کا مہینہ ہے۔انہوں نے  رحمتوں اور برکتوں بھرے اس ماہ میں مسلمانوں کو کھلے دل سے اپنے نادار اور حاجت مند بھائیوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اسپیکر نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں نیکی اور اعتدال پسندی کی راہ پر چلنے کا سبق دیتا ہے جو معاشرے میں بھلائی کے فروغ اور بدی کے خاتمے کا راستہ ہے۔

انہوں نے اس موقع پر مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ غریب اور مستحق  افراد کی دل کھول کر امداد کریں تاکہ وہ بھی ماہ صیام میں یکسوئی کے ساتھ اپنی عبادات کر سکیں۔ انہوں نے اس مبارک ماہ میں وطنِ عزیز کی ترقی اور ہم وطنوں کی خوشحالی اور فلسطین و کشمیر کے مظلوم شہریوں کو اپنی خصوصی دعاوں میں شامل کرنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے عالم اسلام کو رمضان المبارک کی آمد کے  موقع  پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں تقوی اختیار کرنے اور صبر و برداشت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اس مبارک ماہ  میں آپس کے اختلافات بھلاکر بھائی چارے کو فروغ دینے اور اپنے اردگرد موجود مستحق افراد کی بھرپور طریقے سے مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  انہوں نے ماہ صیام کے دوران قوم کو ملک کی تعمیر و ترقی ،عالم اسلام کی مظبوطی اور کشمیر اور فلسطین  کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگنے کی اپیل کی۔


قومی اسمبلی اسپیکر سردار ایاز صادق سے سنی اتحاد کونسل کے وفد کی ملاقات، قائد حزب اختلاف کے لیے نام جمع کروا دیا - March 10, 2024

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے آج سنی اتحاد کونسل کے وفد نے ملک عامر ڈوگر کی قیادت میں ملاقات کی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں ملک عامر ڈوگر نے دیگر اراکین کے ہمراہ اسپیکر کو قائد حزب اختلاف کے لیےجناب عمر ایوب کا نام تجویز کر دیا۔ 
 
قائد حزب اختلاف کے لیے نام قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے متعلقہ رول نمبر 39 کے تحت جمع کروایا گیا ہے۔ 
 
ملاقات میں ملک عامر ڈوگر کے علاوہ صاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد۔ - March 9, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، سیکرٹری فنانس وقار عباسی اور دیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کا انتخاب صحافی برادری کا ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

 اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے صحافی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور صحافی برادری نے اس ضمن میں بے شمار قُربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران اپنی تمام ترصلاحیتوں کو صحافی برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے، ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے صرف کریں گے اور صحافی برادری کی امیدوں پر پورا اُتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمان آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور صحافی برادری کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے نیشنل پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی آصف علی زرداری کو صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد۔ - March 9, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

 اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب صدر مملکت آصف علی زرداری کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دوسری بار صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونا ان پر اتحادی جماعتوں کے قائدین، قومی اسمبلی، سینٹ آف پاکستان اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کا ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نو منتخب صدر مملکت آصف علی زرداری ایک کہنہ مشق، مخلص، مصالحت پسند، مدبر اور زیرک سیاسی رہنما ہیں۔انہوں نے کہا نو منتخب صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے اور ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اداروں کا استحکام ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری نے اپنے پہلے دورہ صدارت میں 1973 کے آئین کو اپنی اصل روح کے مطابق پارلیمان سے بحال کرا کر پارلیمان کو مضبوط اور صوبوں کو بااختیار بنایا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بطور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی، جمہوری اقدار کو فروغ حاصل ہو گا اور جمہوری ادارے مستحکم ہونگے۔ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

 


Inclusive and economically independent women: essential for fostering a progressive society: NA Speaker & Deputy Speaker - March 7, 2024



Islamabad, March 7, 2024: On the ocassion of International Women's Day, Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq, emphasized the need to empower women and to bring them into the national mainstream for progress and prosperity of the nation. He said that providing equal opportunities to women in all spheres of life is crucial for the development and progress of the country. He expressed these views in his message on the occasion of International Women's Day which is being commemorated on March 8, under the auspices of the United Nations.

While appreciating the role of  women in the development of the society, the Speaker underscored the necessity of offering equal opportunities and encouragement across all aspects of life. He called for global collaboration and practical legislative measures to eliminate discrimination, prevent oppression and violence against women, and safeguard their rights.

Speaker Ayaz Sadiq highlighted the need to negate negative perceptions and attitudes surrounding women's rights, aiming to bring them actively into the national mainstream. He emphasized economic empowerment by encouraging women's participation in economic sectors. The Speaker reiterated his commitment to spearhead  all possible steps to ensure women's due place in society, their empowerment, and protection of their rights.

Acknowledging the substantial representation of women in the Parliament of Pakistan, Speaker Ayaz Sadiq said that women Parliamentarians in Pakistan have always been. playing active role in legislation and House proceedings. While highlighting the recent election of Ms. Maryam Nawaz as the Chief Minister of Punjab, he said that  it is a reflection of women's active participation in the political process and their role in the country's development.

On this occasion Deputy Speaker National Aseembly Syed Ghulam Mustafa Shah said that more than half of Pakistan's population comprises of women and without their inclusion in the mainstream the dream of a prosperous Pakistan could not be fulfilled. He said that the Constitution of Pakistan guaranteed protection of women's rights. Deputy Speaker recalled the historic achievements of women leaders, such as Mohtarma Fatima Jinnah, Begum Rana Liaquat Ali Khan, Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto and Ms. Maryam Nawaz Sharif. He expressed hope that the newly elected Parliament would take concrete steps for the welfare of women and for their inclusion in the mainstream.


 


ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کو قومی دھارے میں لانا ناگزیر ہے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

 خاتون وزیر اعلیٰ کا انتخاب ملک میں خواتین کا سیاسی عمل اور ملک کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار کی عکاسی ہے، سردار ایاز صادق

 اسلام آباد، 7مارچ 2024:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کہا کہ ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی کے لیے ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا جو 8 مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے اسپیکر نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے خاتمے، جبر و تشد کی روک تھام اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششیں کرنے اور ضروری قانون سازی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمارا مذہب خواتین کو مساوی حقوق اور عزت و احترام دیتا ہے اور صنفی امتیاز کی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے بارے میں منفی سوچ اور رویوں کو بدلنے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔  انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے اقتصادی شعبوں میں آگے لانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خواتین کو ان کا جائز مقام دلانے، بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمان میں خواتین کی بھرپور نمائندگی موجود ہے اور وہ قانون سازی بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں اور آئندہ بھی کرتی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں محترمہ مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا ملک میں خواتین کی سیاسی عمل میں بھرپور شمولیت اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کے فعال کردار کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ محترمہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کے اہم سنگ میل عبور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ محترمہ بےنظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت خواتین کی ترقی اور ان کی خوشحالی کے لیے مزید بہتر اقدامات کرے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور ان کو قومی دھارے میں شامل کئے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ موجودہ پارلیمان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان کا آئین خواتین کو جانی و مالی تحفظ، کام، کاروبار، تعلیم، آزادی کے ساتھ پیشے کے انتخاب، سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں تھیں، جنہوں نے اپنے والد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد پارٹی کو از سرِ نو منظم کیا اور اپنی شہادت تک ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے بھرپور جدو جہد کی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا بطور وزیر اعظم اور محترمہ مریم نواز شریف کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب پاکستانی معاشرے کی اعتدال پسندی، روشن خیالی اور ترقی پسند معاشرے کی عکاسی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے گی۔


Chairman of Standing Committee of People's Congress Zhao Leji congratulates Sardar Ayaz Sadiq on his election as Speaker of the National Assembly - March 5, 2024

Islamabad, 5th March, 2024:   Chairman Standing Committee of the People's Congress of the People's Republic of China Hon. Zhao Leji on behalf of the Standing Committee and himself extended heartfelt congratulations to Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq on his election as the Speaker of the National Assembly of Pakistan.

The Chairman Zhao Leji in a letter addressed to Speaker Sardar Ayaz Sadiq, conveyed his sincere good wishes and  emphasized the unparalleled friendship existing between Pakistan and China. He highlighted that this deep-rooted friendship reflects the genuine love and respect shared by the people of both nations, "China and Pakistan are true friends who share each other’s joys and sorrows”, read the letter.

Undeterred by the evolving international landscape, Chairman Zhao Leji emphasized the unshakeable nature of the iron friendship between Pakistan and China. He stressed that the core interests of both countries are interwoven, and their shared stance on crucial regional and international matters further strengthens their bond.

Chairman Zhao Leji expressed his eagerness to enhance cooperation and public relations between the National Assembly of Pakistan and the People's Congress of China. He reiterated his commitment to advancing the enduring cooperative partnership between the two nations for the development and prosperity of their respective peoples.

In response, Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq extended his sincere gratitude to Chairman Zhao Leiji and the Standing Committee of the People's Congress of China.Speaker Sardar Ayaz Sadiq acknowledged the significance of the strong friendship between the two nations and expressed his commitment to further strengthening the ties that bind Pakistan and China.

 

 

چیئرمین ژاؤ لیجی کا اپنی اور اسٹینڈنگ کمیٹی آف پیپلز کانگریس کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی آف پاکستان کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد۔

چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی آف پیپلز کانگریس کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔

پاک-چین بے مثال دوستی دونوں دوست ممالک کے عوام کے دلوں میں پائے جانے والے محبت و احترام کے رشتے کی عکاسی ہے، ژاؤ لیجی

چین اور پاکستان ایک دوسرے کے بااعتماد اور مخلص دوست ہیں، ژاؤ لیجی

دونوں دوست ممالک ایک دوسرے کے ہر دکھ درد میں شریک ہیں اور ہر مشکل کے ساتھی ہیں، ژاؤ لیجی

بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال دونوں ممالک کے مابین آہنی دوستی کو متزلزل نہیں کر سکتی، ژاؤ لیجی

پاکستان اور چین کے بنیادی مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، ژاؤ لیجی

دونوں دوست ممالک اہم علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، ژاؤ لیجی چیئرمین پیپلز کانگریس

عوامی جمہوریہ چین کی اسٹینڈنگ کمیٹی آف پیپلز کانگریس کے چیئرمین ژاؤ لیجی کا پاکستان کی قومی اسمبلی کے مابین تعاون اور عوامی روابطوں کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار،

ژاؤ لیجی کا دونوں دوست ممالک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک میں پائے جانے والے سدا بہار تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس  ژاؤ لیجی کا شکریہ ادا کیا۔


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات۔ - March 4, 2024



اسلام آباد:  4 مارچ 2024 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے منگل کے روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید مصطفیٰ شاہ اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسپیکر سردار ایاز صادق کو تیسری بار اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا سپیکر کے عہدے پر تیسری بار بھاری اکثریت سے منتخب ہونا اتحادی جماعتوں کے قائدین اور ممبران قومی اسمبلی کا ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہ بطورِ اسپیکر جس خوش اسلوبی سے سردار ایاز صادق نے گزشتہ دور میں ایوان کی کارروائی کو چلایا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سردار ایاز صادق ماضی کی اپنی  شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے ایوان کی کاروائی کو خوش اسلوبی سے چلائیں گے اور جمہوری و پارلیمانی  روایات کو فروغ دے کر نئی پارلیمانی تاریخ رقم کریں گے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ نے ڈپٹی اسپیکر سید مصطفیٰ شاہ کو بھی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 




اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میاں محمد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد۔ - March 4, 2024



اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، سردار ایاز صادق

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ہمیشہ ملک و قوم کی بھر پور خلوصِ اور لگن سے خدمت کی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ماضی کی طرح اب بھی عوامی خدمت کو اسی جوش و جذبے سے جاری رکھیں گے، سردار ایاز صادق

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک زیرک، مدبر، بردبار اور مفاہمت پسند سیاسی رہنما ہیں، سردار ایاز صادق

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ملکی مسائل کو حل کرنے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں انکی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی، اسپیکر قومی اسمبلی


The meeting of the members of Majlis-e-Shoora (Parliament) has been summoned - March 3, 2024


اسپیکر قومی اسمبلی کا صدر پاکستان کو خط - March 3, 2024



میاں محمد شہباز شریف وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہو چکے ہیں۔ خط کا متن

میاں محمد شہباز شریف نے 201 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔  خط کا متن

وزیراعظم کا انتخاب آج مورخہ 3 مارچ 2024 کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ خط کا متن

وزارت عظمی کے لیے انتخابات آئین پاکستان کے آرٹیکل 91 کے تحت ہوئے   خط کا متن


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میاں محمد شہباز شریف کو بھاری اکثریت سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد - March 3, 2024


 میاں محمد شہباز شریف کا دوسری بار وزیراعظم پاکستان کا انتخاب اتحادی جماعتوں کے قائدین اور اراکین قومی اسمبلی کی ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے،سردار ایاز صادق

میاں محمد شہباز شریف ایک زیرک، کہنہ مشق، صاحب بصیرت اور مدبر سیاسی رہنما ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

میاں محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں وفاقی حکومت  ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر  گامزن کرے گی، اسپیکر قومی اسمبلی

میاں محمد شہباز شریف عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گے، سردار ایاز صادق

گزشتہ 16 ماہ کی اتحادی جماعتوں کے دور حکومت میں میاں محمد شہباز شریف نے ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے خلوص نیت اور جانفشانی سے دن رات کام کیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

میاں محمد شہباز شریف اسی جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے مشن کو جاری رکھیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی کا میاں محمد شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔

اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے میاں محمد شہباز شریف کی بطور وزیراعظم کامیابی اور کامرانی کیلئے دعا۔

 


میاں محمد شہباز شریف کا وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری - March 3, 2024

نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیا گیا


میاں محمد شہباز شریف نے 201 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔  نوٹیفکیشن کا متن

سیکرٹری قومی اسمبلی نے نوٹیفکیشن پرنٹنگ پریس آف پاکستان کو گزٹ آف پاکستان میں اشاعت کیلئے بھجوا دیا۔

 


مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ممبران کا اجلاس طلب - March 3, 2024


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ممبران کا اجلاس طلب کر لیا۔

مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ممبران کا اجلاس بروز ہفتہ 9 مارچ  2024 کو صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا،

مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ممبران کا اجلاس صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے انتخاب کے لیے طلب کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ممبران کا اجلاس صدارتی الیکشن کے رول 9 کی شق بی اور رولز 1988 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔


*Honourable NA Speaker Sardar Ayaz Sadiq extends warm felicitation to Mian Muhammad Shahbaz Sharif on his successful election as Prime Minister of the Islamic Republic of Pakistan* - March 3, 2024

Honourable Speaker National Assembly of Pakistan Sardar Ayaz Sadiq  extended warm felicitation to President of PM L(N)  Mian Muhammad Shehbaz Sharif on his  successful election as Prime Minister  of Islamic Republic of Pakistan.

 
Honourable Speaker of the National Assembly of Pakistan Sardar Ayaz Sadiq  said, "Mian Muhammad Shahbaz Sharif 's successful election as the Prime Minister of Pakistan for the 2nd time reflects confidence of the leaders of the coalition political parties and the Members of the National Assembly reposed on his leadership abilities." He expressed his believe that Mian Muhammad Shahbaz Sharif as Prime Minister of Pakistan would lead this nation on the path of development and prosperity as Allah Almighty has bestowed is him with all qualities of a visionary leader. He further said that Mian Muhammad Shahbaz Sharif worked tirelessly during his 1st term as Prime Minister of Pakistan and resolved the issues confronted by nation during his 1st term. He also expressed his firm belief that Mian Muhammad Shahbaz Sharif would continue to exert all potentials to overcome the challenges faced by the country and would leave no stone unturned for the welfare of the people. The Speaker expressed his best wishes for Mian Muhammad Shahbaz Sharif and prayed to Allah Almighty for his success.

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا میاں محمد شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد - March 3, 2024

 
میاں محمد شہباز شریف کا وزیر اعظم منتخب ہونا ان پر اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ممبران قومی اسمبلی کے بھرپور اعتماد کی عکاسی ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
 
میاں محمد شہباز شریف ایک مخلص، مدبر اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں، سید غلام مصطفیٰ شاہ
 
میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی 
 
 
 
 
میاں محمد شہباز شریف نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران ہمیشہ ملک و قوم کی خلوصِ نیت سے بے لوث خدمت کی ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی 
 
ڈپٹی اسپیکر کی نو منتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
 
 

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات/مبارکبا - March 3, 2024

 
اسلام آباد، 3 مارچ، 2024:نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر اور سیکرٹری اطلاعات جاوید حسین  نے ملاقات کی۔
 

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر اور سید غلام مصطفیٰ شاہ کو ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔پی آر اے باڈی نے نو منتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

 

 

 

 


*اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میاں محمد شہباز شریف کو بھاری اکثریت سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد* - March 3, 2024

 
 میاں محمد شہباز شریف کا دوسری بار وزیراعظم پاکستان کا انتخاب اتحادی جماعتوں کے قائدین اور اراکین قومی اسمبلی کی ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے،سردار ایاز صادق
 
میاں محمد شہباز شریف ایک زیرک، کہنہ مشق، صاحب بصیرت اور مدبر سیاسی رہنما ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
 
میاں محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں وفاقی حکومت  ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر  گامزن کرے گی، اسپیکر قومی اسمبلی
 
میاں محمد شہباز شریف عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گے، سردار ایاز صادق
 
گزشتہ 16 ماہ کی اتحادی جماعتوں کے دور حکومت میں میاں محمد شہباز شریف نے ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے خلوص نیت اور جانفشانی سے دن رات کام کیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
 
میاں محمد شہباز شریف اسی جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے مشن کو جاری رکھیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی
 
اسپیکر قومی اسمبلی کا میاں محمد شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔
 

اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے میاں محمد شہباز شریف کی بطور وزیراعظم کامیابی اور کامرانی کیلئے دعا


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سرفراز بگٹی کو وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد - March 2, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سرفراز بگٹی کو وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سرفراز بگٹی کا بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونا ان پر اراکین بلوچستان اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی ایک انتہائی قابل اور زیرک سیاسی رہنما ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت صوبہ بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


گورنر گلگت بلتستان/اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات - March 2, 2024

 
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں۔
 
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
 
 
سید مہدی شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سولہویں قومی اسمبلی کی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ - March 1, 2024


اسلام آباد: 1 مارچ 2024؛ نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سولہویں قومی اسمبلی کی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔

سردار ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کیے، انکے مدِ مقابل عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 291 ووٹ ڈالے گئے۔ اسپیکر کے انتخاب کے لیے صرف 1 ووٹ منسوخ قرار دیا گیا۔

سردار ایاز صادق 2013 سے 2018 تک اسپیکر قومی اسمبلی کے منصب پر فائز رہے ہیں۔


چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ - March 1, 2024

چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر سردار ایاز صادق کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہیں قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار ایاز صادق کا بطور اسپیکر قومی اسمبلی انتخاب ان کے تجربے اور صلاحیتوں پر اتحادی جماعتوں

کی قیادت کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا سردار ایاز صادق ایک زیرک، معاملہ فہم اور بردبار سیاستدان ہیں ان کی سربراہی میں قومی اسمبلی ملک کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے سردار ایاز صادق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسمبلی سیکرٹریٹ۔

 


Newly Elected NA Speaker in his Inaugural Address Vows to Uphold Parliamentary Values, Emphasises Collective Efforts for National Development - March 1, 2024

Islamabad, March 1, 2024 - In his first address to the 16th National Assembly after assuming the role of Speaker, Sardar Ayaz Sadiq emphasized the importance of collective efforts for the betterment of Pakistan.

Speaker Sadiq underlined the significance of unity among members of the House, regardless of political affiliations. "Both the government and opposition play vital roles in the parliament. It is crucial for all members to set aside their differences and work together constructively to propel Pakistan forward," he stated.



Reaffirming his commitment to constitutional principles and the rule of law, Speaker Sadiq pledged to fulfill his duties with integrity, ensuring impartial functioning of the National Assembly. "I am thankful for the trust placed in me, having been nominated for the third time by my leader, Mian Muhammad Nawaz Sharif," he expressed, acknowledging the collective support from party colleagues and leaders across party lines.

The Speaker expressed gratitude to political leader former President Asif Ali Zardari, Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari, Moulana Fazl Ur Rehman, Dr. Farooq Sattar, Mehmood Khan Achakzai, Abdul Aleem khan and other for their support. He also acknowledged the crucial role played by the voters and supporters of his constituency, emphasizing the significance of grassroots democracy in the legislative process. Furthermore, he expressed his thankfulness to Malik Muhammad Amir Dogar and opposition for taking part in the democratic process.

Openly inviting all members to engage in constructive dialogue, Speaker Sadiq urged the members of the House to refrain from personal criticism, promoting a spirit of unity and cooperation. "This House thrives on the contributions of every member, and I urge all to participate in constructive debate for the greater good," he stated.

Recognizing the media's pivotal role, Speaker Sadiq assured full support to the Parliamentary Reporters Association, emphasizing the importance of an active and responsible press in the democratic process.

Lastly, Speaker Sadiq called upon all members to unite in advancing the democratic process and contributing to the development of Pakistan. "Let us work together towards a brighter future for our nation, fulfilling the aspirations of our people," he concluded, fostering a sense of shared responsibility.


 
 
 
find your mna
 

Find out the name and contact details of your MNA.
Search by: Constituency, Alphabetical and Party wise.

   
 
today in national assembly
 

No agenda is for today!