Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

| Today In National Assembly: 04:00 PM: National Assembly Session |
Print Print

ارتھ آور 2024 کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام۔

Saturday, 23rd March, 2024
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارتھ آور کے موقع اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر کی حیثیت سے، ارتھ آور 2024 منانے میں دنیا بھر کے عوام  کے ساتھ ہاتھ ملانا ان کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں کہا کہ یہ علامتی ایک گھنٹہ سرحدوں، سیاست اور عقائد سے بالاتر ہے اور ہمیں اپنے سیارے کے  تحفظ کے مشترکہ عزم میں متحد کرتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ارتھ آور کے موقع پر جب ہم ایک گھنٹے کے لیے اپنی لائٹس بند کریں تو ہمیں انفرادی افعال کی اجتماعی طاقت پر غور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا چھوٹا سا اقدام پائیداری اور ماحولیاتی ذمہ داری کی طرف ایک بڑی تحریک میں حصہ ڈالتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان، اپنے بھرپور قدرتی ورثے اور متنوع ماحولیاتی نظام کے ساتھ، موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں صف اول پر کھڑا ہے۔
 
اسپیکر نےکہا کہ ہمارے آج کے اقدامات اس دنیا کو تشکیل دیں گے جو ہم نے آنے والی نسلوں کو منتقل کرنی ہے۔ اسپیکر نے کرہ ارض پر زہریلی گیسوں کے اخراج کے باعث پیدا ہونے والی  فضائی آلودگی پاک کرنے کا عہد کرنے، وسائل کو محفوظ بنانے  اور ایسی پالیسیاں وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو ہمارے سیارے کو محفوظ کو بنائیں ۔
 
  انہوں نے کہا کہ متحد ہوکر ہم سب کے لیے ایک روشن، سرسبز مستقبل یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے ارتھ آور کو تبدیلی کے لیے ایک مشعل اور اپنے سیارے  کی حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داری کی یاد دہانی کے طور استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔