Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

| Today In National Assembly: 04:00 PM: National Assembly Session |
Print Print

*اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میاں محمد شہباز شریف کو بھاری اکثریت سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد*

Sunday, 3rd March, 2024
 
 میاں محمد شہباز شریف کا دوسری بار وزیراعظم پاکستان کا انتخاب اتحادی جماعتوں کے قائدین اور اراکین قومی اسمبلی کی ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے،سردار ایاز صادق
 
میاں محمد شہباز شریف ایک زیرک، کہنہ مشق، صاحب بصیرت اور مدبر سیاسی رہنما ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
 
میاں محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں وفاقی حکومت  ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر  گامزن کرے گی، اسپیکر قومی اسمبلی
 
میاں محمد شہباز شریف عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گے، سردار ایاز صادق
 
گزشتہ 16 ماہ کی اتحادی جماعتوں کے دور حکومت میں میاں محمد شہباز شریف نے ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے خلوص نیت اور جانفشانی سے دن رات کام کیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
 
میاں محمد شہباز شریف اسی جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے مشن کو جاری رکھیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی
 
اسپیکر قومی اسمبلی کا میاں محمد شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔
 

اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے میاں محمد شہباز شریف کی بطور وزیراعظم کامیابی اور کامرانی کیلئے دعا