Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Friday, the 16th October, 2026 at 11:00 a.m., The Majlis-e-Shoora (Parliament) has been prorogued on Thursday, the 15th October, 2026,
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی کا شریف اللہ کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

Wednesday, 14th October, 2026
اسلام آباد، 14 اکتوبر 2026ء: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسپیکر آفس کے ٹیلی فون آپریٹر شریف اللہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے شریف اللہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا اچانک بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں شریف اللہ اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔