اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پولیس کے زیر طویل اراکینِ قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔
Wednesday, 14th October, 2026
اسلام آباد، 14 اکتوبر 2026ء
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پولیس کے زیر طویل اراکینِ قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجاب پولیس کے زیر تحویل اراکینِ قومی اسمبلی ثناء اللہ خان مستی خیل اور داور خان کنڈی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور طریقِ کار 2007ء کے قاعدہ 108 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جاری کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ آرڈر قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کیے کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں سیکرٹری وزارتِ داخلہ، اسلام آباد، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب، چیف کمشنر اسلام آباد، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد اور سارجنٹ ایٹ آرمز قومی اسمبلی کو ارسال کر دی گئی ہیں۔