Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Friday, the 28th August, 2026.
Print Print

NA Speaker Sardar Ayaz Sadiq Commends PM Shehbaz Sharif’s Address at UN General Assembly; Calls It a Strong Voice for Peace and Dialogue

Sunday, 27th September, 2026
Islamabad, , 2026: Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq welcomed Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif’s address to the 81st Session of the United Nations General Assembly, saying that the Prime Minister presented Pakistan’s position at the global forum in a clear and comprehensive manner. He said that the Prime Minister highlighted Pakistan’s right to self-defence in the context of the conflict with India, the professionalism of the Armed Forces, the need for regional peace and stability, and Pakistan’s positions on Kashmir and Palestine, water rights, terrorism, the sanctity of the Haramain Sharifain, global trade, economic stability and climate justice.
 
The Speaker welcomed the Prime Minister’s opening of his address with verses from the Holy Quran, reflecting the universal message of peace, justice, compassion and humanity that resonated throughout his address.
 
The Speaker appreciated the Prime Minister’s emphasis on Pakistan’s sovereignty, national security and right to self-defence, while highlighting the importance of dialogue, diplomacy and peaceful resolution of conflicts. He said the address reflected Pakistan’s resolve to safeguard its national interests while contributing to regional peace and stability.
 
Speaker Sardar Ayaz Sadiq welcomed the Prime Minister’s reaffirmation of Pakistan’s principled positions on Kashmir and Palestine, as well as his emphasis on the rights and aspirations of their peoples. He also appreciated the Prime Minister’s clear and unequivocal stance on safeguarding Pakistan’s water rights and ensuring that vital water resources are never weaponised.
 
Speaker Sardar Ayaz Sadiq praised the Prime Minister’s emphasis on combating terrorism, countering Islamophobia and promoting international peace and security, while appreciating Pakistan’s constructive role in promoting dialogue and de-escalation. He further welcomed the focus on economic development, structural reforms, youth empowerment, digital transformation and climate resilience, along with the call for greater international support for developing countries.
 
Speaker Sardar Ayaz Sadiq said the Prime Minister’s message of dialogue over confrontation, cooperation over coercion and peace over war aptly reflected Pakistan’s commitment to a peaceful, stable and cooperative international order.
 
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا
پریس ریلیز
 
*اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا خیرمقدم*
 
اسلام آباد، 26 ستمبر 2026ء: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی فورم پر پاکستان کا مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے مئی 2025 میں بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے حقِ دفاع، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، علاقائی کشیدگی کے خاتمے، کشمیر و فلسطین، آبی حقوق، دہشت گردی، حرمین شریفین کے تقدس، عالمی تجارت، معاشی استحکام اور موسمیاتی انصاف سمیت اہم امور کو اجاگر کیا۔
 
اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کی جانب سے خطاب کا آغاز قرآنِ مجید کی آیات کی تلاوت سے کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے عالمی فورم پر امن، انصاف، انسانیت اور باہمی احترام کا پیغام اجاگر ہوا۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے حقِ دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے ساتھ خطے میں امن کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو ترجیح دینے کا واضح پیغام دیا۔ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی کوششوں کے لیے پاکستان کے کردار کا ذکر بھی عالمی امن کے لیے پاکستان کے مثبت عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
 
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے حقِ خودارادیت اور جائز حقوق کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان کے اصولی مؤقف کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔
 
آبی حقوق کے حوالے سے اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کے واضح مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو سیاسی دباؤ یا جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور پاکستان اپنے جائز آبی حقوق کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں اور افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ بھی عالمی برادری کے سامنے رکھا۔ اسپیکر نے کہا کہ کسی بھی ملک کی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، جبکہ اسلاموفوبیا اور مذہبی منافرت کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
 
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نے حرمین شریفین کے تقدس اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا واضح اظہار کیا، جبکہ آبنائے ہرمز اور باب المندب میں آزادانہ عالمی تجارت کی اہمیت بھی اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تجارت اور معاشی استحکام کے لیے سمندری راستوں کا تحفظ ناگزیر ہے۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم نے معاشی اصلاحات، زراعت، صنعت، معدنی وسائل، ڈیجیٹل معیشت اور نوجوانوں کے لیے مواقع کو پاکستان کی ترقی کی اہم ترجیحات قرار دیا۔ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی انصاف، مالی معاونت اور نقصانات کے ازالے کی ضرورت بھی مؤثر انداز میں اجاگر کی گئی۔
 
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم کا امن کو جنگ، مکالمے کو تصادم اور تعاون کو کشیدگی پر ترجیح دینے کا پیغام پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔