Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Friday, the 28th August, 2026. | Committee Meetings: 11:00 AM: 25th meeting of the Sub-Committee-V of the PAC pertaining to Pakistan Agricultural Storage & Services Corporation (PASSCO) (Postponed) at Committee Room No.2, (1st Floor), Parliament House, Islamabad | 11:30 AM: 28th meeting of the Special Committee on Gender Mainstreaming at Committee Room No.7 (4th Floor), Parliament House, Islamabad
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

Tuesday, 22nd September, 2026
*اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد*
 
اسلام آباد، 22 ستمبر 2026ء: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کاشف عباسی کو ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کی قیادت ایک اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کاشف عباسی اس اہم ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے ویڈیو جرنلسٹس کے پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے رضوان راؤ کو جنرل سیکرٹری، خرم روشن کو فنانس سیکرٹری، انیس الرحمن اور ذوالقرنین راؤ کو نائب صدور جبکہ محبوب الرحمن کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی کے لیے منتخب ہونے والے ارکان واجد (وی او اے)، خاقان احمد، عتیق، فہیم راجہ اور محمد سجاد کو بھی مبارکباد دی۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ویڈیو جرنلسٹس صحافتی شعبے میں اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور عوام تک بروقت اور مؤثر انداز میں معلومات پہنچانے میں ان کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران ویڈیو جرنلسٹس کے مسائل کے حل، ان کے پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ اور صحافتی برادری کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے نومنتخب صدر کاشف عباسی اور دیگر عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نومنتخب عہدیداران کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں کامیابی عطا فرمائے۔