Islamabad, August 24, 2026: An exhibition showcasing the calligraphic artwork of renowned calligrapher Mr. Wasal Shahid was held at Parliament House to commemorate the 1501st birth anniversary of the Holy Prophet Muhammad ﷺ.
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq inaugurated the exhibition at Parliament House. Renowned calligrapher Wasal Shahid briefed Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq about the calligraphic artworks displayed at the exhibition and highlighted artistic and spiritual dimensions.
Speaker Sardar Ayaz Sadiq said that the Holy Prophet Muhammad ﷺ is a source of mercy and guidance for the entire humanity. He said that events centred on the Seerat-un-Nabi ﷺ renew faith and provide spiritual inspiration to the people.
The Speaker said that the calligraphy exhibition based on the Seerat-un-Nabi ﷺ would serve as a beacon of guidance for the younger generation. He added that spiritual and intellectual activities play an important role in strengthening unity, brotherhood and solidarity among the Muslim Ummah.
The participants appreciated the calligraphy exhibition as an excellent initiative to highlight various aspects of the blessed life and teachings of the Holy Prophet Muhammad ﷺ. They also lauded the efforts of the organisers in arranging the exhibition.
Ambassadors of Islamic countries, Federal Ministers Khawaja Muhammad Asif and Khalid Hussain Magsi, Members of the National Assembly and representatives of the media attended the inaugural ceremony.
Representatives from different schools of thought and officers of the National Assembly Secretariat were also present on the occasion.
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا
پریس ریلیز
قومی اسمبلی میں حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد
اسلام آباد، 24 اگست 2026ء: قومی اسمبلی میں حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے 1501 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے معروف خطاط واصل شاہد کے فن پاروں پر مشتمل خصوصی خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نمائش میں رکھے گئے خطاطی کے فن پاروں کا مشاہدہ کیا۔ معروف خطاط واصل شاہد نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں، ان کے موضوعات، خطاطی کے مختلف اسالیب اور ان میں سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ذاتِ اقدس پوری انسانیت کے لیے رحمت، ہدایت اور انسانیت کی فلاح و بہبود کا سرچشمہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے امن، محبت، رواداری، اخوت، عدل و انصاف اور باہمی احترام کا جامع پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ پر مبنی ایسی روحانی اور فکری تقریبات ایمان کو تازگی بخشنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں سیرت النبی ﷺ سے متعلق خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد ایک قابلِ تحسین اقدام ہے، جو اسلامی فنونِ لطیفہ کے فروغ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے پیغام کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ خطاطی اسلامی تہذیب و ثقافت کا ایک اہم اور منفرد فن ہے، جس کے ذریعے قرآنِ کریم کی آیات، احادیثِ مبارکہ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو خوبصورت اور مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ سے متعلق خطاطی کے فن پاروں کی یہ نمائش نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے اور انہیں اپنی اسلامی اقدار، تہذیبی ورثے اور روحانی وابستگی سے جوڑنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ روحانی، فکری اور علمی سرگرمیاں امتِ مسلمہ کے درمیان یکجہتی، اخوت اور باہمی احترام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں امن، برداشت، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے معروف خطاط واصل شاہد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے فن کے ذریعے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو خوبصورتی اور عقیدت کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی علمی، روحانی اور ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
نمائش میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں نے خطاطی کے فن پاروں کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی حیاتِ طیبہ، تعلیمات اور اسوۂ حسنہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی ایک خوبصورت اور مؤثر کاوش ہے۔ شرکائے تقریب نے نمائش کے انعقاد اور اس کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔
افتتاحی تقریب میں اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے سفراء، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی، اراکینِ قومی اسمبلی، مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
شرکائے تقریب نے نمائش میں رکھے گئے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور معروف خطاط واصل شاہد کے فن، محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ نمائش نے پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود شرکاء کو اسلامی خطاطی کے منفرد فن اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف روحانی و اخلاقی پہلوؤں سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔