Islamabad: 10th August 2026: Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq met with Member of the European Parliament Mr. Ondřej Dostál at Parliament House, Islamabad, on Monday. During the meeting, matters relating to Pakistan-European Union relations, as well as important regional and global issues, were discussed.
The Speaker said that Pakistan attaches great importance to its bilateral relations with the European Union and stressed the need to further strengthen parliamentary ties between Pakistan and the EU. He said that there were vast opportunities to expand mutual cooperation between the two sides in various fields.
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq has said that climate change is a global challenge requiring collective and effective action at the international level. He has said that Pakistan is among the countries most vulnerable to the adverse impacts of climate change, despite having a very small share in global greenhouse gas emissions. He said that the Green Parliament initiative of the National Assembly was a practical manifestation of Parliament’s commitment to environmental protection and the promotion of renewable energy.
The Speaker said that the present National Assembly had made significant progress in legislation, parliamentary reforms and matters of public importance. He said that the establishment of the Women Parliamentary Caucus, Child Parliamentary Caucus and Sustainable Development Goals (SDGs) Secretariat were important parliamentary initiatives. He added that Parliament was further strengthening its role in promoting the rights of women and children and advancing the Sustainable Development Goals.
Speaker Sardar Ayaz Sadiq also appreciated the reforms and development initiatives undertaken in various sectors in Punjab. He particularly highlighted progress in teacher training, technical and vocational education and other sectors, describing these initiatives as commendable.
The Speaker said that Pakistan possessed a vast pool of talented and skilled human resources from which the European Union could benefit. He said that there were vast opportunities for cooperation between Pakistan and the European Union in the fields of education, skilled workforce development, training and employment.
While mentioning about Pakistan’s role in regional and global peace, Speaker Sardar Ayaz Sadiq said that Pakistan’s efforts for promoting peace and stability in the region were being appreciated by the international community. He reiterated that Pakistan desired sustainable peace and stability in the region and the world.He said that Pakistan gave priority to dialogue and diplomatic means for the peaceful resolution of all disputes.
The Speaker said that Pakistan’s role in helping ease tensions between Iran and the United States reflected its commitment to the promotion of peace and stability. He added that Pakistan would continue to play its role in promoting dialogue, diplomacy and peaceful resolution of conflicts.
Member of the European Parliament Mr. Ondřej Dostál appreciated Pakistan’s efforts for regional peace, parliamentary diplomacy and international cooperation. He said that friendly and mutually respectful relations between Pakistan and the European Union were of great importance.
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ممبر یورپین پارلیمنٹ اوندرے دوستال کی ملاقات۔
اسلام آباد، 10 اگست 2026ء: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رکن یورپین پارلیمنٹ اوندرے دوستال نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط، علاقائی و عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے،
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلیم، ہنرمند افرادی قوت، فنی و پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت اور ہنرمند افرادی قوت کا ذخیرہ موجود ہے، جس سے یورپی یونین استفادہ کر سکتی ہے۔
سردار ایاز صادق نے پنجاب میں مختلف شعبوں میں ہونے والی اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت، فنی و پیشہ ورانہ تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب میں ہونے والی پیش رفت قابلِ تحسین ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ، مربوط اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، پاکستان کا عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ نہایت معمولی ہے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائم گرین پارلیمنٹ منصوبہ ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے مؤثر استعمال اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے عزم کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کر رہی ہے۔پاکستان کی پارلیمنٹ مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل ہو چکی ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ موجودہ قومی اسمبلی نے قانون سازی، پارلیمانی اصلاحات اور عوامی اہمیت کے امور پر مؤثر پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ویمن پارلیمنٹری کاکس، چائلڈ پارلیمنٹری کاکس اور پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) سیکرٹریٹ کا قیام اہم پارلیمانی اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے پارلیمان کے کردار کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
علاقائی و عالمی امن کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔ پاکستان تمام تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے اور عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی امن کے قیام اور علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا جا رہا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کا ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے فروغ کے لیے ثالثی کا کردار امن کے فروغ اور علاقائی استحکام کے عزم کا عکاس ہے۔
ملاقات کے دوران رکن یورپی پارلیمنٹ اوندرے دوستال نے پاکستان کی علاقائی امن، پارلیمانی سفارت کاری اور بین الاقوامی تعاون کے لیے کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوستانہ، باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
رکن یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں اور ان کی خوبصورتی قابلِ دید ہے۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دے کر باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے اور تعلیم، انسانی وسائل کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔