Speaker Sardar Ayaz Sadiq stated that Mr. Muhammad Baqer Ghalibaf’s re-election is a profound testament to the trust, confidence, and unwavering support reposed in his visionary leadership by the esteemed Members of the Islamic Consultative Assembly of Iran.
Recalling the fruitful and meaningful visit of Mr. Muhammad Baqer Ghalibaf to Pakistan last year, accompanied by a parliamentary delegation, Speaker Sardar Ayaz Sadiq remarked that the visit significantly contributed towards strengthening parliamentary diplomacy, deepening people-to-people linkages, and enhancing government-to-government engagements between the two brotherly countries.
Speaker Sardar Ayaz Sadiq expressed confidence that under Mr. Muhammad Baqer Ghalibaf's stewardship as the Custodian of the Islamic Consultative Assembly of Iran, parliamentary cooperation and institutional exchanges between the Parliaments of Pakistan and Iran would witness further expansion and consolidation.
Speaker Sardar Ayaz Sadiq extended his best wishes to Mr. Muhammad Baqer Ghalibaf for a successful and productive tenure and prayed that his re-election would further strengthen the longstanding bonds of brotherhood, mutual understanding, and cooperation between the peoples and Parliaments of Pakistan and Iran.
Speaker Sardar Ayaz Sadiq further expressed hope that the continuity of parliamentary exchanges would enable parliamentarians of both brotherly nations to benefit from each other’s rich experiences, knowledge, and legislative expertise.
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد، 25 مئی 2026ء: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اسلامی مجلس شوریٰ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو دوبارہ اسپیکر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ محمد باقر قالیباف کا دوبارہ اسپیکر منتخب ہونا ان کی مدبرانہ، بصیرت افروز اور دوراندیش قیادت پر اسلامی مجلس شوریٰ ایران کے اراکین کے بھرپور اعتماد، اعتقاد اور غیر متزلزل حمایت کا مظہر ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ سال محمد باقر قالیباف کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے نے دونوں برادر ممالک کے مابین پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ، عوامی روابط کے استحکام اور حکومتی سطح پر تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی مجلسِ شوریٰ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں پاکستان اور ایران کی پارلیمانوں کے مابین پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور باہمی تبادلوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا، جس سے دونوں برادر ممالک کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے محمد باقر قالیباف کے لیے کامیاب اور نتیجہ خیز مدتِ کار کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ ان کا دوبارہ انتخاب پاکستان اور ایران کے عوام اور پارلیمانوں کے مابین برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنے گا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ پارلیمانی روابط اور وفود کے تبادلوں کے تسلسل سے دونوں ممالک کے پارلیمنٹیرینز ایک دوسرے کے تجربات، دانش اور قانون سازی سے متعلق مہارتوں سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔