مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس - 2 مارچ 2026 | صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
Thursday, 26th February, 2026
مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس مورخہ 2 مارچ 2026 بروز پیر صبح 10:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں کسی بھی غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں کسی کو بھی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مشترکہ اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافی حضرات کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 2026 کیلئے جاری کیے گئے نئے کارڈ ویلڈ ہونگے۔مزید اگر کسی بھی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے سینئر صحافی، اینکر پرسن کو مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے کی ضرورت ہوئی تو وہ اپنے ادارے کے بیٹ رپورٹر کے ذریعے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا قومی اسمبلی سے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔