اسپیکر قومی اسمبلی کا ریٹائرڈ سابق سیکشن آفیسر قومی اسمبلی محمد ارشاد اعوان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
Sunday, 22nd February, 2026
اسپیکر قومی اسمبلی کا ریٹائرڈ سابق سیکشن آفیسر قومی اسمبلی محمد ارشاد اعوان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اسلام آباد، 22 فروری 2026: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریٹائرڈ سابق سیکشن آفیسر قومی اسمبلی محمد ارشاد اعوان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم محمد ارشاد اعوان کے اہلِ خانہ کے نام جاری اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ مرحوم محمد ارشاد اعوان کا اچانک انتقال اُن کے اہلِ خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان اور ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔