Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Friday, the 17th May, 2024
Print Print

بیساکھی کے خوبصورت تہوار پر اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا پیغام

Sunday, 14th April, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یساکھی کے رنگا رنگ تہوار کے موقع پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیساکھی کے موقع پر کیا جو دیسی مہینہ یکم بیساکھ کو دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری جوش و خروش سے مناتی ہے۔ 

اسپیکر نے اپنے جاری تہنیتی پیغام میں کہا کہ دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت ہے اور بیساکھی پیار ،محبت اور خوشیاں بانٹنے کا صدیوں پر محیط خوبصورت تہوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے عوام مختلف عقائد اور ثقافتوں پر مشتمل ایک خوبصورت گلدستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی کے رنگ اس خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام مذاہبِ کے ماننے والے کو ان کے مذہب اور عقیدے کے مطابق رسومات کو منانے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار سب کو پیار، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔انہوں نے بیساکھی کے خوبصورت تہوار کے موقع پر امن، آشتی، بھائی چارے اور بین المذاھب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔