Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Friday, the 17th May, 2024
Print Print

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا میر علی، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت۔

Saturday, 16th March, 2024

 

 

 ڈپٹی اسپیکر کا دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت۔

ڈپٹی اسپیکر کا فوجی افسروں اور جوانوں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔

ڈپٹی اسپیکر کا شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔

دہشتگرد انسانیت کے دشمن اور ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

ملک دشمن شر پسند عناصر اپنے ناپاک ایجنڈے میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، سید غلام مصطفیٰ شاہ

وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے جوانوں کی قربانیوں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سید غلام مصطفیٰ شاہ

دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی