Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Wednesday, the 24th April, 2024, at 04:00 p.m.
Print Print

Indian Government Deprives People of Kashmir of Their Identity Through Revocation of Article 370 and 35A of Indian Constitution: Speaker Asad Qaiser

Monday, 3rd February, 2020

اسللام آبا 3 فروری 2020:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ قوانین عوام Ú©ÛŒ فلاح Ùˆ بہبود Ú©Û’ لیے وضع کیے جاتے ہیں جب کہ  Ø¨Ú¾Ø§Ø±ØªÛŒ حکومت Ù†Û’ اس Ú©Û’ برعکس بھارتی آئین سے آرٹیکل 370اور  35الف Ú©Ùˆ ختم کر Ú©Û’ کشمیری عوام Ú©Ùˆ اُن Ú©Û’ شناخت محروم کر دیا ہے Û” انہوں Ù†Û’ کہا کہ جمہوری معاشروں میں ایسے قوانین جن سے عوام Ú©Ùˆ اُن Ú©Û’ جائز حقوق سے محروم کیا جائے Ú©ÛŒ سختی سے نفی Ú©ÛŒ جاتی ہے Û” انہوں Ù†Û’ کہا کہ مقبوضہ وادی Ú©Û’ عوام 5اگست 2019Ú©Û’ بھارتی حکومت Ú©Û’ اقدام جس سے اُن Ú©ÛŒ شناخت سے محروم کیا گیا ہے Ú©Û’ خلافہ سراپا احتجاج ہیں ،پوری وادی میں گزشتہ 182دنوں سےتاریخ کا بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ،پوری  Ú©Ø´Ù…یری قیادت پابند سلاسل ہے اور کشمیری عوام Ú©Û’ آواز Ú©Ùˆ دبانے Ú©Û’ لیے ذرائع ابلاغ پر بھی سخت پابندی عائد ہے Û” انہوں Ù†Û’ ان خیالات کا اظہارپرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن Ú©Û’ زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر Ú©ÛŒ مناسبت سے اسلام آبادایوان قائد ایف نائن پارک میں میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسپیکر Ù†Û’ کہا کہ پاکستان Ú©Û’ عوام اور پارلیمنٹ کشمیری عوام Ú©Û’ ساتھ Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہیں اور پاکستان مسئلہ کشمیر Ú©Û’ منطقی  Ø§Ù†Ø¬Ø§Ù… تک کشمیری عوام Ú©ÛŒ اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گااور علاقائی وہ عالمی فورمز پر کشمیری عوام پر ڈھائے جانےوالے مظالم Ú©Ùˆ اُجاگر کیا جائے گا۔  Ø§Ù†ÛÙˆÚº Ù†Û’ کہا کہ کشمیری عوام Ù†Û’ حق خود ارادیت Ú©Û’ حصول Ú©Û’ لیے جو قربانیاں دی ہیں اور جس  Ø¹Ø²Ù… Ùˆ استقلال سے گزشتہ73سالوں  Ø³Û’ بھارتی ظلم Ùˆ استبداد کا مقابلہ کر رہے ہیں Ú©ÛŒ تاریخ میں مثال نہیں ملتی  Û”انہوں Ù†Û’ کہا کہ 5اگست 2019سے  Ù…قبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن سے کشمیری عوام انتہائی کسمپرسی Ú©ÛŒ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور اس سخت سردی کےموسم میں مقبوضہ وادی Ú©Û’ عوام خوراک ØŒ ادویات ØŒ ایندھن  سمیت زندگی Ú©ÛŒ تمام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں Û” انہوں Ù†Û’ اقوم عالم Ú©Ùˆ مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور وادی میں جاری لاک ڈاؤن Ú©Û’ فوری خاتمے Ú©Û’ لیے بھارت پر دباؤ ڈالنے Ú©ÛŒ ضرورت پر زور دیا۔ انہوں Ù†Û’ کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ Ú©ÛŒ سلامتی کونسل Ú©ÛŒ قراردادوں Ú©Û’ مطابق مقبوضہ وادی میں استصواب  Ø±Ø§Ø¦Û’ ہے اس Ú©Û’ بغیر مقبوضہ کشمیر Ú©ÛŒ عوام Ú©Ùˆ مطمین کرنا اور حالات Ú©Ùˆ معمول پر لانا ممکن نہیں

اسپیکر اسدقیصر Ù†Û’ کہا کہ پاکستان Ú©ÛŒ پارلیمان ہمیشہ کشمیری عوام Ú©Û’ ساتھ Ú©Ú¾Ú‘ÛŒ رہی ہے تمام پارلیمانی فورمز پر  Ù…سئلہ کشمیر Ú©Ùˆ بھرپور انداز میں اُجاگر کیا ہے  Û” قومی اسمبلی Ú©Û’ رواں اجلاس میں مقبوضہ کشمیر Ú©ÛŒ تازہ صورتحال پر دو دن سیرحاصل بحث کرنے Ú©Û’ لیے مختص کیے Ú¯Û’ ہیں۔  Ø§Ù†ÛÙˆÚº Ù†Û’ کہا کہ قومی اسمبلی میں ہونے والی بحث Ú©ÛŒ روشنی میں  Ú©Ø´Ù…یرکی حق خودارادیت Ú©Û’ حق  Ø§ÙˆØ± کشمیرمیں  Ø¬Ø§Ø±ÛŒ کرفیو Ú©Û’ خلاف متفقہ قرارداد منظور Ú©ÛŒ جائے گی۔ انہوں نےپوری پاکستانی قوم اور میڈیا Ú©Ùˆ یوم یکجہتی کشمیر میں  Ø¨Ú¾Ø±Ù¾ÙˆØ± یکجہتی حصہ Ù„Û’ کر کشمیر ÛŒ عوام Ú©Û’ ساتھ اظہار یکجہتی کرنے Ú©Û’ لیے کہا۔

قبل ازین اسپیکر Ù†Û’ کشمیر ÛŒ عوام Ú©Û’ یکجہتی Ú©Û’ اظہار Ú©Û’ لیے منعقدہ واک میں بھی شرکت Ú©ÛŒ ØŒ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر Ùˆ گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور بھی اُن Ú©Û’ ہمراہ تھے Û” واک میں اسلام آباد Ú©Û’ پرائیویٹ اسکولوں Ú©Û’ بچوں ØŒ اساتذہ ØŒ سول سوسائٹی ØŒ میڈیا Ú©Û’ نمائندوں اور آزاد ریاست Ú©Û’ جموں کشمیر Ú©ÛŒ سیاسی قیادت Ù†Û’ شرکت کی۔ بعد ازاں اسپیکر Ù†Û’ ایوان قائد ایف نائن پارک میں کشمیری عوام  Ù¾Ø± ڈھائے جانے والے  Ø¨Ú¾Ø§Ø±ØªÛŒ مظالم پر بنائی گئی تصویرں Ú©ÛŒ نمائش کا افتتاح بھی کیا Û”