Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

| Today In National Assembly: 04:00 PM: National Assembly Session |
Print Print

Protection of Human Rights is essential for the development of any society: Deputy Speaker National Assembly

Monday, 9th December, 2019

قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ
پر یس ریلیز
(ڈائریکٹریٹ جنرل آف میڈیا)


انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے نا گزیر ہے ۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی
 

اسلا م آباد؛9دسمبر2019;ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا بنیادی ستون ہو تا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جس معاشرے میں لو گوں کے سما جی ومعاشی حقوق کو تحفظ حاصل ہو گا وہ معاشرہ ترقی کی منا زل تیزی سے تحہ کر ے گا ۔اور جس معاشرے میں عوام کے حقوق پا ما ل ہو نگے اور انہیں انصاف میسر نہیں ہو گا اس کی ترقی کا تصور نا ممکن ہے۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہار عالمی یو م انسانی حقوق کے سلسلے میں منعقد ہو نے والی قومی کا نفرنس برائے انسانی حقوق سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔تقریب کا انعقاد قومی اسمبلی کی نیشنل ٹاسک فورس برائے پائیدار ترقی کے اہداف(SDGs)اور پا رلیمنٹیرین کمیشن برائے انسانی حقوق کے تعاون سے کیا گیا۔
انہو ں نے کہا کہ آئین پا کستان معاشرے کے تما م طبقات کو ان کے حقوق کے تحفظ کی ضما نت فراہم کر تا ہے۔انہو ںنے کہا کہ پا کستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے آ نے والی تما م اسمبلیوں نے انسانی حقوق کے تحفظ پر بہت زیا دہ زور دیا ہے۔انہو ںنے کہا کہ علا مہ محمد اقبال نے جس پا کستان کا خواب دیکھا تھا اور قائد اعظم محمد علی جنا ح نے اسے پا یا تکمیل تک پہنچایا اس کی بنیا د معاشرے کے تما م طبقات کے مساوی سما جی ومعاشی حقوق کا تحفظ تھا ۔انہو ں نے کہاکہ پا کستان تحریک انصاف کا بنیادی منشور بھی انسانی حقوق کا تحفظ ہے اور اس نے ہمیشہ ملک میں تعلیمی ،عدالتی ومعاشی انصاف کے لیے آواز اٹھا ئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے متعدد قوانین مو جو د ہیں تا ہم ان پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ نئے چیلنجز کی وجہ سے مو جو دہ قوانین میںبہتری لا نے کی ضرورت ہے اور پا رلیمان کو اس سلسلے میںفعال کر دار ادا کرنا ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ بحثیت ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلا تا ہوں ۔
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ریا ست مدینہ میں جسے دنیا کی پہلی فلا حی ریا ست ہو نے کا اعزاز حاصل ہے میں انسانی حقوق کو اولین تر جیح حاصل تھی ۔انہو ں نے کہا کہ ریا ست مدینہ میںمعاشرے کے کمزور طبقو ں کو ان کا حق دیا گیا یہا ں تک کہ انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ جانوروں کے حقوق کا بھی خیا ل رکھا گیا۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان عمران خان نے پا کستان کو ریا ست مدینہ جیسی فلا حی ریا ست بنا نے کاجو وثر ن پیش کیا ہے اس کا بنیا دی پہلو بھی معاشرے کے تما م طبقات کے حقوق کو تحفظ فراہم کر نا اور معاشرے کے پسے ہو ئے طبقات کی فلا ح وبہبود ہے۔انہو ں نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی سرکا ری و غیر سرکا ری تنظیمو ں کی کا وشوں کو سراہا انہو ں نے اس کا نفرنس کے کا میا ب انعقا د پر کا نفر نس کے منتظمین کو مبارکباد دی ۔
کا نفرنس سے قومی اسمبلی کی نیشنل ٹاسک فورس کے کنوینئر رکن قومی اسمبلی ریا ض فتیا نہ، ایگزیکٹو، ڈا ئیر یکٹر، پا ر لیمینٹری، کمیشن فار ہیو من را ئٹس، محمد شفیق چو ہدری اور دیگر مقر ر ین نے بھی خطا ب کیا اور انسانی حقو ق کے تحفظ کے حوا لے سے اپنے خیالا ت کا اظہا ر کر تے ہو ئے اس سلسلے میں عوا م میں شعور اجاگر کر نے کی ضر ور ت پر زور دیا انہو ں نے انسانی حقو ق کے مضمو ن کو نصا ب میں شامل کر نے اور اس سلسلے میں میڈیا میں بھر پو ر اگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ڈپٹی سپیکر نے انسانی حقوق کے حوالے سے نما یا ں خدما ت سرانجا م دینے والے پا رلیمنٹیر ین اور سول سوسائیٹی کے نما ئیند وں میں ایوارڈ تقسیم کیئے۔کا نفرنس میں پا رلیمنٹیرینز ،سول سو سا ئیٹی اور میڈیا کے نما ئیندں اور نو جو انون کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(میر محمد شاہ)
سٹاف آفیسر (میڈیا)