Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Monday, the 22nd April, 2024 at 5.00 p.m.
Print Print

Those serving for the benefit of humanity are our real heroes, Qasim Khan Suri

Thursday, 24th October, 2019

اسلام آباد؛ 24اکتوبر ØŒ 2019Ø› ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری Ù†Û’ انسانیت Ú©ÛŒ فلاح Ùˆ بہبود Ú©Û’ لئے کام کرنے والے افراد اور اداروں Ú©ÛŒ خدمات Ú©Ùˆ سراہتے ہوئے کہا کہ انسانیت Ú©ÛŒ فلاح Ú©Û’ لیے خدمات سرانجام دینے والے  ہمارے حقیقی ہیرو ہیں اُن Ú©ÛŒ خدمات Ú©Ùˆ اُجاگر کرنا قابل ستائش عمل ہے۔  انہوں Ù†Û’ کہا کہ ہمارا مذہب ہمیں انسانیت Ú©ÛŒ بھلائی Ú©Û’ لئے کام کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں Ù†Û’ مزید کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی Ú©ÛŒ فلاح Ùˆ بہبود اور معاشرے Ú©Û’ محروم اور پسماندہ طبقات Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں Ù†Û’ ان خیالات کا اظہار ہیومینٹیرین سروسز ایوارڈز پاکستان 2019 Ú©ÛŒ انٹرنیشنل کانفرنس Ú©ÛŒ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 ÚˆÙ¾Ù¹ÛŒ سپیکر Ù†Û’ کہا کہ اس وقت ملک Ú©Ùˆ جن اندرونی Ùˆ بیرونی خطرات کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کرنے Ú©Û’ لیے ہمیں آپس Ú©Û’ اختلافات Ú©Ùˆ بھلا کر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے Ú©ÛŒ ضرورت ہے انہوں Ù†Û’ کہا کہ اس وقت ملک ایک انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے جس کا تقاضہ ہے کہ  ہم ہر شعبہ ہائے زندگی  میں بھرپور قومی اتحاد Ùˆ یکجہتی  کامظاہرہ کریں۔  انہوں Ù†Û’ فلاحی اداروں Ú©ÛŒ خدمات Ú©Ùˆ سراہا ۔انہوں Ù†Û’ ہیومینٹیرین سروس Ú©ÛŒ جانب سے انسانی فلاح Ú©Û’ لیے کام کرنے والوں Ú©ÛŒ خدمات Ú©Ùˆ اجاگر کرنے Ú©Û’ لیے کانفرنس  Ú©Û’ انعقاد Ú©Ùˆ سراہا ۔انہوں Ù†Û’ کہا کہ وزیر اعظم پاکستان انسانیت Ú©ÛŒ خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور شوکت خانم ہسپتال کا قیام اس کاواضح ثبوت ہے۔ انہوں Ù†Û’ کہا کہ موجودہ حکومت Ù†Û’ وزیر اعظم عمران خان Ú©ÛŒ قیادت میں ملک Ú©Û’ پسماندہ اور محروم طبقات Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ لیے متعدد منصوبوں کا اجراء کیا ہے ۔انہوں Ù†Û’ مخیر حضرات Ú©Ùˆ فلاحی کاموں میں بڑھ Ú†Ú‘Ú¾ کرحصہ لینے کا کہا۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی Ù†Û’ انسانیت Ú©ÛŒ فلاح Ùˆ بہبود Ú©Û’ لئے نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں میں ایوارڈ اور انعامات تقسیم کیے۔ ڈپٹی سپیکر Ù†Û’ نمائش ہیومن ٹرین سروس Ú©ÛŒ جانب سے لگائی گئی نمائش بھی دیکھی ۔انہوں Ù†Û’ اس طرز Ú©ÛŒ کانفرنسسز اور نمائش  Ú©Û’  انعقاد Ú©ÛŒ ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنسسز معاشرے Ú©Û’ مخیر حضرات Ú©Ùˆ فلاحی کاموں میں حصہ لینے Ú©ÛŒ طرف راغب کرنے میں معاون ثابت ہونگی۔ تقریب میں کاروباری حضرات ،تجارتی برادری Ú©Û’ نمائندوں سماجی کارکنوں، صنعتکاروں فلاحی اداروں Ú©Û’ نمائندوں دانشوروں،مخیرحضرات اور میڈیا Ú©Û’ نمائندوں Ù†Û’ بڑی تعداد میں شرکت Ú©ÛŒ