Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

| Today In National Assembly: 04:00 PM: National Assembly Session |
Print Print

Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah has always been steadfast in his principles of Discipline, Independence, Democracy, Rule of Law and Social Justice. Speaker National Assembly

Tuesday, 10th September, 2019

قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ
میڈ یا ونگ
پر یس ریلیز


قا ئدا عظم محمد علی جنا ح ہمیشہ نظم و ضبط،آزادی،جمہو ریت،قا نو ن کی حکمرا نی اور سما جی انصاف کے رہنما اصولو ں پر ثابت قدم رہے۔ سپیکر قومی اسمبلی
اسلا م آباد؛10ستمبر 2019 سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے با با ئے قوم قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ قا ئد اعظم محمد علی جنا ح ہمیشہ ہر مشکل کے سا منے سینہ سپر رہے انہو ں نے کبھی اپنے اصولو ں پر سو د ہ با زی نہیں کی اور نہ ہی اپنا فیصلہ کسی پر مسلط کر نے کی کو شش کی۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کی 71ویں برسی کے مو قع پر کیا۔
سپیکر نے کہا کہ قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے رہنما اصول ایمان۔اتحاد اور نظم ہما ری تا ریخ کا حصہ ہیں اور پا کستان کو در پیش چیلنجو ں کا مقا بلہ صر ف اپنی صفوں میں اتحاد پید ا کر کے ہی کیا جا سکتا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ قا ئد اعظم کی کا میا بی قومو ں کی تا ریخ میں ایک منفرد وا قعہ تھا جو عد م تشدداورا صولو ں پر سختی سے عمل پیر ا ہو نے پر ظہور پزیر ہو ا۔انہو ں نے کہا کہ ہم قا ئد اعظم کے رہنما اصو لو ں پر عمل کر کے ہی انہیں شا ندار خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ قا ئد اعظم کی برسی ہمیں یا د کر واتی ہے کہ ہم پا کستان کو مضبو ط اور بہتر بنا نے میں قا ئد اعظم کے مشن کی تکمیل کر یں۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قا سم خان سوری نے اس مو قع پر کہا کہ ہمیں قا ئد اعظم کے بے مثال اصولو ں اور ان کی بے پنا ہ قا ئد انہ صلاحیتو ں کو فرا مو ش نہیں کر نا چا ہیے۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں یہ عہد کر نا چا ہیے کہ ہم اپنے وطن کو در پیش چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے اور پاکستان کو ایک بہتر اور مضبو ط ملک بنا ئیں گے۔